Live Updates

پی ایس ایل کیلئے بنگلہ دیش نے اپنے اہم کھلاڑی کو ریلیز کر دیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ریلیز کر دیا‘پشاور زلمی کو جوائن کر لیں گے

ہفتہ 26 اپریل 2025 11:55

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)دنیا کی مقبول کرکٹ لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے جاری دسویں ایڈیشن کے لیے بنگلہ دیش نے اپنے اہم کرکٹر کو ریلیز کر دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور اس کرکٹ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شریک ہیں۔ بنگلہ دیش نے بھی زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنے اہم کھلاڑی کو پی ایس ایل کے لیے ریلیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ریلیز کر دیا ہے وہ زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد پشاور زلمی کو جوائن کر لیں گے۔بنگلا دیش نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔بی سی بی نے ناہید رانا کی جگہ اسکواڈ میں لیفٹ آرم اسپنر تنویر الاسلام شامل کیا ہے۔ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے 41 فرسٹ کلاس میچز میں 27.06 کی اوسط سے 134 وکٹیں لی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو ہوم گراو?نڈ پر زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست ہو چکی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات