کراچی‘ شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد خان آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ندیم احمد کو سینے پر گولی ماری۔مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جاری رہی ہے۔