لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچا دی گئیں

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:35

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ پاکستانی شہریوں کی میتیں وطن واپس منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ میتیں ہفتہ کے روز قطر ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور لائی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں زاہد محمود(گوجرانوالہ)، محمد وسیم(گوجرانوالہ)، سید علی حسین (منڈی بہائوالدین)، آصف علی (منڈی بہائوالدین )، صائمہ نواز (منڈی بہائوالدینسیالکوٹ ))شامل ہیں۔