ریکارڈ کامیابیاں، امید افزا اشارے، سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)سعودی عرب نے وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا کہ وژن کے تحت متعین کردہ 1502 اقدامات میں سے 85 فیصد حاصل کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جاری سالانہ رپورٹ میں کہاگیاکہ وژن کے آغاز سے اب تک مقررہ اقدامات کے حصول میں 85 فیصد کامیابی حاصل ہو چکی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ وژن کے اہداف کے حصول کے لیے منتخب کیے جانے والا راستہ درست ہے۔ اب تک 674 اقدامات حاصل کیے جاچکے ہیں جبکہ 596 درست ٹریک پر جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :