
سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 26 اپریل 2025
12:56

(جاری ہے)
پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کیلئے زندہ ہے اورپاکستان کیلئے جان دیں گے۔ ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو پھر ہم پوری قوم یک جان ہو جاتے ہیں۔
بھارت یاد رکھے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کی چال بازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔بھارت کسی صورت بھی یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا تھا۔ پاکستانی قوم ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا بہت خوب جانتی تھی۔ وقت آنے پر بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جائیگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی تھی ۔ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی سرزمین پاکستان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا تھا ۔ وقت آنے پر بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.