غیر قانونی تارک وطن کو بچانے کا الزام، ایف بی آئی نے ملواکی کانٹی جج کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)امریکا کے داخلی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملواکی کانٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کر لیا ہے۔ جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جج ڈوگن اس وقت وفاقی تحویل میں ہیں اور ابتدائی پیشی کا انتظار کر رہی ہیں۔امریکی ججوں کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ محکمہِ انصاف کہہ چکا ہے کہ وہ امیگریشن معاملات میں ٹرمپ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی ججوں اور حکام کے خلاف تحقیقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :