Live Updates

بائیو گیس پاکستان کا مستقبل ،تیل و ایل این جی درآمدات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے‘ ہارون اختر خان

وزیر اعظم کا’’اڑان ویژن‘‘صاف توانائی پر مرکوز ہے‘ معاون خصوصی کا مانگا منڈی میں سوزوکی کے بائیو گیس پلانٹ کا دورہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے مانگا منڈی میں سوزوکی کے بائیو گیس پلانٹ کے مقام کا دورہ کر کے بائیو گیس پلانٹ کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہا کہ بائیو گیس پاکستان کا مستقبل ہے، وزیر اعظم کا’’اڑان ویژن‘‘صاف توانائی پر مرکوز ہے، بائیو گیس سے تیل و ایل این جی درآمدات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بائیو گیس پلانٹ سے مقامی کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا، بائیو گیس پلانٹ ماحول دوست اور معاشی طور پر فائدہ مند منصوبہ ہے۔ہارون اختر خان نے بائویو گیس پلانٹ پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاربن اخراج میں کمی کے لیے حکومت مکمل تعاون فراہم کر ے گی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات