Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیر ، بھارتی فوجیوں نے مزید 3کشمیریوں کے گھر مسمار کر دئیے،تعداد5ہوگئی

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:55

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پلوامہ ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں مزید تین کشمیریوں کے گھر مسمار کر دئیے جس سے مسمار کیے جانے والے گھروں کی تعداد 5ہو گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے پلوامہ کے علاقے مرن کے رہائشی احسان اللہ ، کولگام کے علاقے متھل ہامہ کے رہائشی ذاکر احمد گنائی جبکہ شوپیاں کے علاقے چوٹی پورہ کے رہائشی شاہد احمد کے گھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گرا دئیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز پلوامہ اور اسلا م آباد اضلاع میں آصف شیخ اور عادل ٹھوکر نامی کشمیریوں کے گھر مسمار کیے تھے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بے لگام بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف اپنے وحشیانہ مظالم میں تیزی لائی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے گزشتہ چند روز کے دوران تلاشی آپریشوں ، گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار کیے۔ فوجیوں نے آزادی پسند کشمیریوں کو ڈرانے دھماکے اور خوف دہشت کا شکار کرنے کیلئے انکے گھروں کی مسماری کا وحشیانہ عمل بھی تیز کر دیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات