
پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک
ہلاک ہونے والے حملہ آور شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے جن سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین
فیصل علوی
ہفتہ 26 اپریل 2025
14:36

(جاری ہے)
دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔ جھڑپ کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے تھے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ سی ڈی ٹی حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد مزدوروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.