فیصل آباد ، مسجد میں گیس لیکج دھما،آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ،قاری سمیت چھ بچے جلس گئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:05

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)فیصل آباد مرکزی مسجد رسالہ روڈ،ستارہ کالونی پھاٹک، سمن آباد، مسجد میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہو اجس کی وجہ سے آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ قاری سمیت چھ بچے جلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس سے کافی طالب علم زخمی ہوئے ہیں۔ فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع کی طرف روانہ کروا دی گئیں۔

بر وقت پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ریسکیو ٹیم کو موقع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مسجد میں قاری صاحب کے پاس بچے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ صبح سے ہی مسجد میں گیس کی بو آ رہی تھی ۔ ایک سٹور قسم کا کمرے جس میں سولر بیٹری اور انورٹر انسٹال کیا ہوا تھا ، اور اسی کمرے کے اندر سوئی گیس کا کنکشن بھی موجود تھا جس سے گیس لیکیج ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

قاری صاحب نے ایک بچے کو کمرے میں جا کر چیک کرنے کا کہا تو بچے نے اس سٹور ٹائپ کمرے میں جا کر بلب آن کرنے کے لیئے بٹن چلایا تو سپارک سے اچانک آگ لگ گئی۔ جس سے وہ بچہ اور باہر کمرے کے دروازہ کے قریب بیٹھے ہوئے بچے زخمی ہوئے ۔ جس میں قاری صاحب بھی شامل ہیں۔ موقع پر ایک بچہ جاں بحق ملا ہے اور بتایا گیا ہے کہ تین بچے شدید زخمی تھے جن کو قاری صاحب مقامی شخص کے کیری ڈبہ میں لے کر ہسپتال چلے گئے تھے۔

وہ بچوں کے ساتھ ہی ہیں ۔ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد سے تین بچوں اور قاری صاحب کو الائیڈ ہسپتال ریفر کیا گیا ہے جس کے لیئے ایمبولنس روانہ کروا دی گئی ہیں اور الائیڈ ہسپتال برن یونٹ پہنچا دیا گیا ہے۔ موقع پر پولیس بھی پہنچ چکی تھی۔جاں بحق اور زخمی بچوں کے نام ریحان ولد ارشد علی، 17 سال (موقع پر جاں بحق ہو گیا رہائشی گلشن اقبال، اے بلاک فیصل آبادظہیر احمد ولد نذیر احمد، 42 سال قاری حسین ولد سہیل , عمر 12 سال گلشن اقبال اے بلاک فیصل آباد - عبدالہادی ولد فیاض رسول عمر 10 سال چک نمبر 232 رسل فیصل آباد حسنین ولد ذوالفقار علی عمر 12 سال چک نمبر 232 رسل فیصل آباد رحمت اللہ ولد عبداللہ، عمر 32 سال سدھو پورہ رشید آباد فیصل آباد شامل ہیں۔