ژوب، ملحقہ علاقوں میں 2.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ 26 اپریل 2025 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) بلوچستان کے علاقے ژوب اور اس کے گردونواح میں ہفتہ کو 2.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کردی۔اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ژوب کے کسی بھی حصے سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔