ٹک ٹاکر سجل ملک کا عمران اشرف سے تعلق کا انکشاف

اداکار والدہ کے کزن ،کبھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کیلئے استعمال نہیں کیا،انٹرویو

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک نے مشہور اداکار عمران اشرف کیساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے ۔ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں، اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔سجل نے بتایا کہ عمران اشرف خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں، تاہم میں کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کیلئے استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں کبھی عمران اشرف سے ذاتی طور پر نہیں ملی، نہ ہی کسی شو میں ان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار انسٹاگرام کے ذریعے عمران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جب میں اداکاری میں قدم رکھنا چاہتی تھی۔سجل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا میں نے انہیں میسج کیا اور اپنی والدہ کی تصویر بھی بھیجی۔ انہوں نے میری سفارش کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکانٹ ہیک ہوگیا اور وہ رابطہ منقطع ہوگیا۔سجل کے مطابق وہ اصل میں اداکارہ بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ان کا اینکرنگ کا سفر ایک اتفاق سے شروع ہوا جو اب ایک کامیاب کیریئر کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :