ں*فیصل آباد،شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

100 سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئو ں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر لے گئے،

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:20

[ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء)شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 100 سے زائد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئو ں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اساب لوٹ کر لے گئے، موٹر سائیکل چور درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے ۔ آن لائن کے مطا بق سول ہسپتال کے باہر سے غلام حسین سے جھپٹا مار کر فون، ریلبازار کے قریب محمد علی سی38ہزار و فون، بیرون کارخانہ بازار علی رضا ، فصیح رئوف سے جھپٹا مار کر فونز، لیاقت ٹائون میں شاہد محمود کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، جھنگ بازار کے باہر پروین اختر سے جھپٹا مار کر پرس،سنت پورہ کے قریب شہزاد احمد سے ایک لاکھ15ہزار اور طلائی انگوٹھی چھین لی، علی ہائوسنگ کالونی کے قریب احسن سے نقدی و فون، لکڑ منڈی کے قریب شان کے گھر سے 3لاکھ کے بکرے چوری ہو گئے،نقشبندی ٹائون کے سرفراز سی25ہزار و فون، احسان ٹائون کے اشرف کے گھر سے زیورات ، نقدی و فون، کوکیانوالہ کے قریب شیخ افتخار سے 15ہزار و فون، سلیمی چوک کے قریب اویس سے 20ہزار و فون، خضرا مسجد روڈ پر زین سے قیمتی فون، گٹ والا پارک کے قریب قاسم سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے انور سے نقدی و فون ، ملت چوک میں افضل سے نقدی و فون، مہندی محلہ کے قریب عرفان سے 15ہزار و فون، مانانوالہ کے قریب فیصل یوسف سے جھپٹا مار کر فون، 203ر ب میں روحیلہ رومی کے نجی سکول کے تالے توڑ کر سامان چوری، ڈائیوو روڈ پر احسن سے نقدی و فون، سٹی ہائوسنگ کالونی کے ناصر نصیر کی نوکرانیاں 30تولے زیورات لے اڑیں، بھائی والا کے رانا اعظم سے نقدی و فون، غلام فریر سے پرس،79ج ب کے سخاوت علی کے گھر سے 2بکرے، 67ج ب کے صبور احمد سے 60ہزار و فون،30 ج ب کے محسن سے 10ہزار و فون،58ج ب کے سلمان کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری،محمدی چوک کے علی حسن سے نقدی و فون، بلال ٹائون کے عاصم سے قیمتی فون چھین لیا، فوجی چوک کے قریب عامر سے 76ہزار و فون، بابر سویٹس کے قریب سیف اللہ سے موٹر سائیکل، ایوب کالونی کے ثاقب سے موٹر سائیکل نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

248ر ب کے لیاقت علی کی دکان سی60ہزار کا سامان، 230ر ب کے مدثر سی10ہزار و فون،126گ ب کے علی شان کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ لیے، 107گ ب کے اکرم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 72گ ب کے ذیشان سے جھپٹا مار کر فون، 643گ ب کے عامر سہیل ،نصراللہ سے یکے بعد دیگر نقدی و فون، 193ر ب کے قریب سہیل اعجاز سے نقدی و فون، 211ر ب کے سلطان وریام سے نقدی و فون،266ر ب کے سہیل کے ڈیرہ سے مویشی،99ر ب کے وقاص کے گھر سے بکرے، 69ر ب کے حنیف سے موٹر سائیکل، 97رب کے وقار سے نقدی و فون، 428گ ب کے عابد وسیم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، قصبہ تاندلیانوالہ کے عبدالسلام سے نقدی و فون، 607گ ب کے سلطان کے ڈیرہ سے مویشی، ٹھٹھہ بہاول کی نذیراں بی بی کے گھر سے بکرے،458گ ب کے عثمان خان سی19ہزار و فون، 39گ ب کے عبدالحمید سے ڈیڑھ لاکھ، 172گ ب کے عمران یوسف کے زیر تعمیر گھر سے سامان،485گ ب کے شاہد علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چورلے اڑے دیگر وارداتوںمیں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔

دریں اثناء لاری اڈا سے شہزاد، امین پور بازار سے صائم، عقب سول کوٹ سے بشیر، شاداب موڑ پر رضوان شاہ، شیرانوالہ چوک کے نصرت ، قائم سائیں روڈ پر امتیاز احمد،کلیم شہید کالونی کے صدیق، ہریاں والا چوک سے ثوبان، سعید کالونی کے اعظم، عثمان ٹائون کے عبدالرحمن،142ر ب کے اللہ دتہ، شالیمار پارک سے سلطان، ڈی ٹائپ کالونی امام بارگاہ چوک سے شاہد حسین،225ر ب کے انور مسیح،58ر ب کے غلام مصطفی، کنجوانی کے سیف الرحمن، ہائوسنگ کالونی سمندری کے عدالت خان، 466گ ب کے ندیم حسین،218ر ب کے فرمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی iہونے کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔