چکوال،ہنی ٹریپ گروہ نے سادہ لوح شہری کو گھر بلا کر اسلحہ کے زور پر نقدی، موٹر سائیکل ،موبائل چھین لیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)تھانہ سٹی کے علاقہ مسعود آباد میں ہنی ٹریپ گروہ نے سادہ لوح شہری کو گھر بلا کر اسلحہ کے زور پر نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا۔ متاثرہ شہری نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے موبائل نمبر پر ایک خاتون کی کال آئی جس نے تھوڑی دیر بات کی اورشام کو مجھے اپنے گھرواقعہ مسجد الحبیب کی عقب میں بلایا۔

(جاری ہے)

خاتون نے مجھے راستہ سے ریسیو کیا اور جیسے ہی میں اس کے گھر گیا تو نوجوان پہلے سے موجود تھے جنہوں نے مجھے پکڑ لیا اور ایک نے پستول نکال لیا۔ میری وڈیو بنانے لگے۔ اور مجھ سے چھ ہزار روپے نقد، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیا۔ اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وڈیو وائرل کردیں گے۔ جن کے نام بعدازاں س ب زوجہ جبار الہی، محمد ارسلان ولد غلام صفدر ساکن ہسولہ، اور محمد ارسلان ولد ذاکر حسین ساکن ڈھوڈہ معلوم ہوئے۔ سٹی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر واجد جاوید نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔