ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس

ہفتہ 26 اپریل 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں انسدادپولیو مہم کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسدادپولیو مہم کا مجموعی ہدف 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچے مقرر کیا گیا ہے،اسلام آباد میں ہدف سے 4 فیصد زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے گئے،اسلام آباد میں کل اتوار کو آخری روز بھی انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔انسداد پولیو اجلاس میں انکاری کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔انکاری کیسز میں درپیش مسائل اور کوریج پر بھی بریفنگ دی۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پولیو ورکرز آپ تک نہ پہنچ پائیں تو ہمیں لازمی آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :