
وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی فوری کارروائی، کلی چنجان لورالائی میں لیویز تھانہ بحال، عوام کا اظہار اطمینان
ہفتہ 26 اپریل 2025 23:00
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل کلی چنجان میں لیویز تھانہ کو بند کر کے عملہ دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا جس کے باعث علاقے کے عوام میں عدم تحفظ پایا جاررہا تھا، عوامی حلقوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ تھانے کی بندش کے بعد چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور مقامی لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں، شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلی چنجان کا علاقہ حساس نوعیت کا حامل ہے، جو زیارت، قلعہ سیف اللہ اور پشین کی سرحدوں سے متصل ہے جہاں سے جرائم پیشہ عناصر فائدہ اٹھا کر جرائم میں ملوث ہو رہے تھے عوام کی جانب سے براہ راست وزیراعلیٰ بلوچستان کے شکایت سیل سے رجوع کیا گیا شکایت موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ شکایت سیل نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کلی چنجان میں لیویز تھانے کو بحال کر دیا گیا اور عملے کی نئی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی مقامی قبائلی عمائدین اور عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی بروقت کارروائی سے علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو گیا ہے اور عوام نے سکون کا سانس لیا ہے علاقے میں اب لیویز فورس کی مستقل موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کا مؤثر طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
-
گورنرخیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی کی ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں دھماکے کی مذمت
-
فاروق ایچ نائیک کا مسابقتی کمیشن کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.