وزیراعلی پنجاب کا بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 26 اپریل 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے 6خوارجی دہشتگرد ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو سراہا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔