Live Updates

ایچ بی ایل پی ایس ایل، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اتوار 27 اپریل 2025 00:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 186رنز کا ہدف مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل 64رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا 39رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ عبداللہ شفیق 34، فخر زمان 28، محمد نعیم 6اور سیم بِلنگز صفر پر آئوٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے 2جبکہ محمد حسنین، جوش لٹل اور عاکف جاوید نے 1، 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز اسکور کئے۔کپتان محمد رضوان اور کامران غلام نے بالترتیب 76 اور 52 رنز نائوٹ آئوٹ اننگز کھیلیں، یاسر خان 24، عثمان خان 18اور شائے ہوپ 9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔قلندرز کی جانب سے ٹام کرن، حارث رئوف اور ڈیرل مچل نے 1، 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات