فلم ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمین سیگل ماں بننے والی ہیں

شرمین نے سال 2023 میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی

اتوار 27 اپریل 2025 10:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)بھارتی میڈیا پر دعوی کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ہیرا منڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔شرمین نے سال 2023 میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024 میں او ٹی ٹی سیریز ہیرا منڈی میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعوی کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان مہتا جلد والدین بننے والے ہیں۔صحافی کا کہنا ہے کہ اداکارہ بظاہر حاملہ ہیں اور ان کے یہاں کسی بھی وقت بچے کی آمد متوقع ہے اور یہی وجہ ہے کہ احمد آباد کی رہائشی شرمین ممکنہ طور پر اپنی ڈیلیوری کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔