Live Updates

ایک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے کام کے بجائے ایک غلط فہمی پر مجھے بہت زور سے ڈانٹ دیا تھا،اداکارہ زویا ناصر

اتوار 27 اپریل 2025 10:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ہدایت کار نے غلط فہمی کی وجہ سے ڈرامے کے سیٹ پر اتنا ڈانٹ دیا کہ وہ رو پڑیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے دل کی باتیں کھل کر کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ڈارامے اور ہدایت کار کا نام لیے بغیر ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والا ایک واقعہ سنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک پروجیکٹ کے ڈائریکٹر نے کام کے بجائے ایک غلط فہمی پر مجھے بہت زور سے ڈانٹ دیا تھا، ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر جو میرا ایک بہت مہنگا سوٹ کیس لے کر آ رہا تھا، اس نے اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا، یہ سب میرے سامنے ہوا، وہ سوٹ کیس مجھے بہت پسند بھی تھا اس لیے فوری ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے میں نے زور سے کہا کہ میرا سوٹ کیس۔اداکارہ نے بتایا کہ شاید میں نے بہت زور سے کہہ دیا تھا جس پر ڈائریکٹر کو غلط فہمی ہوئی کہ میں ان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر چیخ رہی ہوں اور مجھے ڈانٹنا شروع کر دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں اپنے دفاع میں کچھ بول ہی نہیں پائی کہ میں ان کے اے ڈی پر نہیں بلکہ اپنے سوٹ کیس کے لیے کہہ رہی ہوں اور بس ان کے سامنے رونے لگی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات