جاپان کا امریکی سویابین اور مکئی درآمد کرنے پر غور

اتوار 27 اپریل 2025 12:40

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) جاپان کی مرکزی حکمران جماعت کے اندر ایک نظریہ ابھر رہا ہے کہ امریکا سے مزید سویابین اور مکئی درآمد کرنے کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

این ایچ کے، کے مطابق زرعی پالیسیوں کے ماہر اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل موری یاما ہِیروشی نے کہا ہے کہ مویشیوں کی خوراک اور بائیو ایتھانول کی تیاری کے لیے امریکی مکئی کی درآمدات میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ امریکی مکئی خریدنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور زیادہ تر درآمدات پہلے ہی امریکا اور برازیل سے آتی ہیں۔موری یاما نے کہا کہ جاپان امریکی سویابین کی درآمدات میں قدرے اضافہ بھی کر سکتا ہے، تاہم مزید امریکی چاول درآمد کرنے سے ممکنہ طور پر جاپان کی مقامی صنعت پر اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :