سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی قیادت میں اصلاحات کا خیرمقدم

اتوار 27 اپریل 2025 13:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سعودی عرب نے فلسطینی قیادت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ اصلاحات کا خیرمقدم کیا ہے جس میں فلسطینی سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور ریاست فلسطین کے اندر نئے عہدوں کے حوالے سے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا گیا،جس میں حسین الشیخ کی پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور فلسطین کے نائب صدر کی حیثیت سے تقرری شامل ہے۔

سعودی عرب نے حسین الشیخ مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کیلیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اصلاحات فلسطینی سیاسی عمل کو فروغ دیں گی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کیلیے وسیع تر کوششوں میں معاون ثابت ہوں گی،ان میں سب سے اہم حق خود ارادیت اور1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔

متعلقہ عنوان :