Live Updates

بھارتی فورسز نے بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع بڈگام میں دو نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتار نوجوانوںکی شناخت طاہر احمد کمار اور شبیر احمد گنائی کے ناموںسے ہوئی ہے ۔دونوں ضلع کے علاقے پکھرپورہ کے رہائشی ہیں۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دونوں بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ جاری ہونے کے بعد گرفتارکیاگیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات