Live Updates

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر جموں ہائی وے پر سول ٹریفک کے لئے بند کردی گئی

اتوار 27 اپریل 2025 13:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے سرینگر جموں ہائی وے کو سول ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ ضروری مرمت کی وجہ سے اتوارکو سرینگر جموں ہائی وے پرگاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

مقامی ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جہاں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

انہوں نے تمام موٹرسائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ لین کے نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اوور ٹیکنگ رش کا باعث بن سکتی ہے۔مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موجودہ ہدایات کے مطابق سفر کریں اور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات