جمرود پولیس کی کارروائی ،د 2000 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران تلاشی 2000 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

خیبر پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود نسیم خان کی نگرانی میں انچارج نواب شاہ شہید چوکی صدق خان اور اسسٹنٹ انچارج ثمین خان نے علاقہ وزیر ڈھنڈ الارخیل میں ناکہ بندی کے دوران پیدل آنے والے مشتبہ شخص جمشید افغانی کو روک کر تلاشی لی جس کے قبضے سے 2000 گرام ہیروئن برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا امتیاز جاری رہیں گی۔