اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اتوار 27 اپریل 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس میں ریونیو افسران ، گرداوران اور پٹواریان اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے پلس پراجیکٹ کی ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن حق داران زمین، تقسیم ونڈا جات، مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران کو پلس پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے آئندہ مقررہ ٹارگٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔