Live Updates

عنایت اللہ یوسف زئی نے پی ایچ ڈی لسانیات کے مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا

شعبہ انگریزی معاشرتی بہبود و ذرائع ابلاغ کی ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا، وائس چانسلر

اتوار 27 اپریل 2025 14:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)جامعہ آزاد جموںو کشمیر کے شعبہ انگریزی کو ایک اور اعزاز حاصل، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دور افتادہ علاقے تیمر گرہ کے سکالر عنایت اللہ یوسفزئی نے لسانیات (Linguistics) میں اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا۔ ان کے پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ''پشتو زبان میں پیچیدہ جملوںکی ساخت(Syntax of Pashto Complex Sentence Structure)تھا۔

انہوں نے اپنا تحقیقی کام معروف ماہر لسانیات، استاد الاساتذہ رئیس جامعہ آزاد جموںو کشمیر و ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سید ندیم حیدر بخاری کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ بیرونی ممتحنین پروفیسر ڈاکٹر غنی رحمان ایسوسی ایٹ پروفیسر ہزارہ یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بٹ گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ نے ان کے تحقیقی کام جائزہ لیا اور اس تحقیقی کام کو پشتو زبان میں جملوں کی ساخت کے لحاظ سے سب سے بہترین، معیاری اور مستند تحقیق قرار دیا۔

(جاری ہے)

مجلس دفاع مقالہ میں جملہ ماہرین لسانیات، اساتذہ، ممتحنین،اسکالرزاور طلبہ وطالبات نے ڈاکٹر عنایت اللہ یوسف زئی کے تحقیقی کام کا مختلف سوالات کے ذریعے جائزہ لیا اور انہوں نے اس کو بہترین تحقیق قرار خراج تحسین و مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عنایت اللہ یوسف زئی نے شعبہ سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور خصوصاً وائس چانسلر کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اس ڈگری کو اپنے والدین اور فیملی کے نام کیا اور جامعہ آزاد کشمیر کو پاکستان کا مثالی تعلیمی ادارہ اور وائس چانسلر کو پاکستان بھر کا بہترین معلم قراردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں، فیملی کی محبت اور دوستوں سے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ انگریزی جامعہ آزاد جموں وکشمیر اس وقت پورے پاکستان میں لسانیات کی تحقیق کے اعتبار سے سب سے منفرد، بہترین اور معیاری شعبہ ہے۔ اس شعبہ میں ڈاکٹر عنایت اللہ یوسف زئی جیسے درجنوں ہیروں کو تراشا گیا ہے۔دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ شعبہ کثیر الجہتی مقاصد اور معاشرتی بہبود و ذرائع ابلاغ کی ترقی میں مستقبل میں کردار ادا کرتا رہے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات