Live Updates

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے پروازوں کا روٹ تبدیل کر دیا

لاہور سے کوالالمپور ، ملائیشیاء جانے والی پرواز یںبھارت کی بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ

اتوار 27 اپریل 2025 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے اپنی حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پروازوں کے روٹس تبدیل کر دئیے۔لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 کو بھارتی فضائی حدود کے بجائے چینی فضائی حدود سے روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن را تیمور کی قیادت میں روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ معمول کے مقابلے میں ساڑھے تین گھنٹے بڑھ گیا جس کے بعد کل وقت تقریباً 8 گھنٹے 45 منٹ ہو گیا۔قومی ایئر لائن کی لاہور سے ملائیشیا جانے والی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی۔عام حالات میں پی آئی اے کی پرواز ملائیشیا ء کیلئے بھارت کی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات