سرگودھا پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، ملزم گرفتار

اتوار 27 اپریل 2025 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) سرگودھا پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے کلاشنکوف برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے پولیس متحرک ہے، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن افضال احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم راشد لطیف کو گرفتار کر کے رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی ،ملزم گاڑی پر بلیک پیر لگا کر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا جس کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :