اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں تیراکی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا

اتوار 27 اپریل 2025 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں تیراکی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی عائد ہے،خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری و اندراج مقدمہ عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :