چیف ایگزیکٹو آئیسکو29اپریل کو فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو

اتوار 27 اپریل 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان 29اپریل منگل کوصبح 9 بجے سے دن 11بجے تک اسلام آباد راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کی، اٹک، جہلم ،چکوال سرکلز اور گردونواح کے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کیلئے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 051-9253105 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔