راولپنڈی،پیرودھائی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 27 اپریل 2025 17:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) پیرودھائی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم عبدالمالک نے چھریوں کے وار سے شہری جمیل کو شدید زخمی کر دیا تھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔