ناپ تول میں کمی پر پٹرول پمپ کے مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ،

اتوار 27 اپریل 2025 17:40

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی عوامی ریلیف کے پیش نظر پٹرول پمپس کی چیکنگ، ناپ تول میں کمی پر پٹرول پمپ کے مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے شہر کے متعدد مقامات پر واقع پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ کی اور اکبر روڈ پر ناپ تول میں کمی کرنے والی ایک پٹرول پمپ کے مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے کاروبار میں ہیر پھیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت کاروائیاں کا سامنا کرنا پڑے گا۔\378

متعلقہ عنوان :