ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ساڑھے 3 کلو گرام چرس و آئس برآمد

اتوار 27 اپریل 2025 17:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو گرام سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ (ر)عبدالغفور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران عمر علی عرف خانا ولد شاہد حسین سکنہ کیہال کو گرفتار کر کے 365 گرام آئس اور 3223 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔