چناری،ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی ہدایت پر تھانہ پولیس لیپہ کی غیر قانونی طور پر اسلحہ فروخت کرنے والے ملزم کے گھر پر چھاپہ

دو،بندوقیں اور درجنوں کارتوس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر حوالات میں بند کردیا،مقدمہ درج تفتیش شروع مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع

اتوار 27 اپریل 2025 18:50

ًچناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی ہدایت پر تھانہ پولیس لیپہ کی غیر قانونی طور پر اسلحہ فروخت کرنے والے ملزم کے گھر پر چھاپہ دو،بندوقیں اور درجنوں کارتوس برآمد کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر حوالات میں بند کردیا،مقدمہ درج تفتیش شروع مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لیپہ چوہدری محمد بشیر نے اے ایس آئی عبدالقیوم،ڈی ایف سی طفاقت عباسی،محمد عرفان،محمد انصر کے ہمراہ لیپہ کے گاؤں کھرہانجناں کے مقام پر محمد اسرائیل ولد محمد سیلمان کے گھر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر رکھی دو بارہ بور بندوقیں،درجنوں کارتوس برآمد کرکے ملزم کے خلاف زیر دفعات پندرہ ضمن دو اے اے 2015 ء کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے،ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،عوامی حلقوں نے پولیس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین،ایس ایچ او لیپہ محمد بشیر اور دیگر کو مبارکباد دی ہے۔

۔۔