Live Updates

-بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کی نامور شخصیات نے بھی سوالات اٹھا دیئے،نامور اداکار جاوید شیخ کا اس حوالے سے کہا ہے کہ ’’حملے کے آدھے گھنٹے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پاکستان کا نام شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے‘ بھارت نے اگر حملہ کیا تو ہماری فوج مکمل تیار ہے ہم کڑا جواب دینگے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہوئی تو ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

(جاری ہے)

معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ’’ تمام قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی حملے کا جواب دینے کی مکمل پوزیشن میں ہیں، بھارت حماقت نہ کرے‘‘۔عدنان صمد خان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی خطرہ آیا تو قوم، حکومت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہونگے، اداکار۔گلوکار فاخر محمود نے کہا کہ پاکستانی قوم خود مختار ہے اور ہم اپنی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات