فیصل آباد، گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا

ذ*پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

^ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مریدوالہ کے علاقہ 487 گ ب میں زمیندار کی طرف سے ہارویسٹر سے گندم کی کٹائی کروائی جا رہی تھی۔ قبولہ کا رہائشی 30سالہ محسن کٹائی کے دوران ہارویسٹر مشین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :