نوشہرہ میں کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف

دونوں متاثرہ افراد کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

نوشہرہ میں کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)نوشہرہ میں کانگو وائرس پھیلنے کا انکشاف ،کانگو وائرس سے دو افراد کانگو متاثر ہوگئے جنہیں علاج معالجے کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا اہلیان نوشہرہ نے کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ جانوروں میں پائی جانے والی کانگو وائرس سے ضلع نوشہرہ کے دو افراد شدید متاثر ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے جسکو قاضی میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ نے علاج معالجے کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے اس کانگو نامی وائرس کی علامات کے بارے میں ماہرین معالج کا کہنا ہے کہ یہ کانگو نامی وائرس جانوروں میں پائی جاتی ہے اور انتہائی خطرناک ہوتا ہے اس کی علامات کے بارے میں ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے جسم پر کالے دانے نکل آتے ہیں اور اس دوران متاثرہ افراد کو شدید بخار کی شکایت رہتی ہے اور اس شدید قسم کی بخار سے انسان میں کمزوری بڑھ جاتی ہے اور متاثرہ افراد کے جسم کا قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوجاتی ہے اس حوالے سے نوشہرہ کے سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت عوامی حلقوں نے نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ سے ضلع نوشہرہ بھر میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ ضلع نوشہرہ میں کانگو وائرس کا مزید پھیلا پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :