پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے ایم ایم ایس برادرز راول کور کے منیجنگ ڈائریکٹر سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند، اکرام اللہ نے پولیس شہدا اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے ایم ایم ایس برادرز (مہمند ماڈل سکول)راول کور کے منیجنگ ڈائریکٹر مجاہد خان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ،معاہدے کے تحت اسکول پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کو فیس میں 40فیصد رعایت فراہم کرے گا، جس سے ان خاندانوں کا مالی بوجھ کم ہوگا اور بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر اسکول کے ایم ڈی مجاہد خان اور صدر محمد علی شاہ نے ڈی پی او مہمند کو ان کی کوششوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او مہمند نے کہاکہ پولیس شہدا ہمارے ہیرو ہیں، اور ان کے بچوں کی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت علی خان اور ڈی ایس پی فرہاد علی بھی موجود تھے ۔