ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے اپنے عہدہ کا چارج لے لیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے اپنے عہدہ کا چارج لیکر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مختلف محکموں سے تعارفی بریفنگز لیں اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت عامہ اور شعبہ تعلیم میں جاری منصوبوں کے علاوہ ماحولیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور اس حوالے سے عوامی آگاہی ناگزیر ہے۔ صبا اصغر علی (پی اے ایس / بی ایس-19) اس سے پہلے چیف ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب فرائض انجام دے رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :