جلو موڑ قبرستان سے تشدد زدہ لاش برآمد

راوی روڈ کے علاقے میں تیس سالہ شخص نے خود کشی کر لی

اتوار 27 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہا رگئے ، ایک شخص نے خود کشی کر لی ۔باٹا پور جلو موڑ قبرستان سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ، 30 سال شخص کی شناخت نہیں ہو سکی اور لاش چند روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

راوی روڈچوکی سبزی منڈی پھاٹک نمبر 3 کے قریب شہری نے خودکشی کر لی ،30 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔فیکٹری ایریا والٹن روڈ پر فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی ہے متوفی کی شناخت اصغر کے نام سے ہوئی جو گجومتہ کا رہائشی تھا۔پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :