Live Updates

گ* بعض جماعتیں لاہور میں فر قہ وار یت کو ہوا دے رہی ہیں:سربراہ پاکستان سنی تحریک

مسلک بریلو یت کو لا وارث اورشرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اپنی مساجد پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے ہماری مسا جد پر قبضہ کرنے والو ں کا نو ٹس لیا جائے اگر فسادات ہوئے تو ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہو گی

اتوار 27 اپریل 2025 20:15

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانا محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بعض جماعتیں لاہور میں فر قہ وار یت کو ہوا دے رہی ہیں، مسلک بریلو یت کو لا وارث اورشرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے اپنی مساجد پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے ، ہماری مسا جد پر قبضہ کرنے والو ں کا نو ٹس لیا جائے اگر فسادات ہوئے تو ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوبلی ٹائون میں بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکنزالعلما مفکر اسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، مفکراسلام قاری محمد زوار بہادر ،، علامہ حضرت علامہ مولانا طاہر شہزاد سیالوی، حضرت صاحبزادہ پیر معاذالمطفے، محترمالمقام سردار محمد طاھر ڈوگر،، حضرت مولانا مفتی محمد سلیم نقشبندی ،حضرت مولانا مفتی محمد شاہدعمران جلالی، محترمالمقام محمد عبداللطیف مرتضائی،محمد علی نقشبندی شیخ محمد نواز قادری سمیت علمائ ومشا ئخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ لاہور جیسے پاکستان کے اہم شہر میں بعض نام نہاد دینی جماعتیں اور شخصیات فرقہ واریت کو اپنے غیر ملکی آقائوں کے اشاروں پر ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں،مساجد اور مدارس کی تعمیرات نئی ہائوسنگ سکیموں کالونیوں اور رہائشی علاقوں میں مساجد اور مدارس کی تعمیرات کے لیے حکومت پنجاب کے ضابطہ اور قانون پر عمل در آمد کروانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔من پسند فیصلو ں سے مسلک بریلوی کو دیوار سے لگانے کی کو شش کو کسی صور ت کامیاب نہیں ہو نے دینگے ہماری مسلک کی مساجد پر نا جائز قبضہ کرنے والوں کا حکومت پنجاب نو ٹس لے اور ہمیں سخت قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیاجائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات