کرک ،پانی میں ڈوبنے اورمٹی کا تودہ گرنے کے مختلف واقعات میں ایک ماہی گیر سمیت3 افراد جاں بحق

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) کرک میں پانی میں ڈوبنے اورمٹی کا تودہ گرنے کے مختلف واقعات میں ایک ماہی گیر سمیت3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کرک کے علاقہ صابر آباد کے نواح میں واقع مخ بانڈہ ڈیم میں صوابی سے تعلق رکھنے والا فرحان نامی نوجوان ماہی گیرڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی افراد اور ریسکیوٹیمیں متوفی کی لاش نکالنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایک اور شخص درگئے الگڈہ میں اس وقت پانی کے تالاب میں مٹی کے کیچڑمیں پھنس کر جاں بحق ہوگیا جب وہ وہاں مبینہ طورپر سونا تلاش کررہا تھا۔ جاں بحق شخص کی شناخت مدثر ولد جمین بادشاہ سکنہ ملاگئی بانڈہ کے نام سے ہوئی ہے۔ادھر گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے علاقہ جٹہ اسماعیل خیل میں جپسم کان میں تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوید نامی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نیاز اللہ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔دونوں کا تعلق جٹہ اسماعیل خیل سے بتایاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :