ةصوبائی وزیر پختون یار خان کا ایم پی اے زاہد اللہ خان وزیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 27 اپریل 2025 20:45

ؔ پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے رکن صوبائی اسمبلی زاہد اللہ خان وزیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی دعائیں رکن صوبائی اسمبلی حاجی زاہد اللہ خان وزیر اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیر نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و استقامت عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :