ڈکیتی،موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار،10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

اتوار 27 اپریل 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) ملتان تھانہ صدر جلالپور پولیس نے ڈکیتی، راہزنی، موبائل فونز سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب نادری شاہ گینگ کا ایک ملزم گرفتار جبکہ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صدر جلالپور نے اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے نادری شاہ گینگ کے رکن ملزم ذیشان حیدر عرف شانے شاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں چوری کے 10 موٹر سائیکل اور دو موبائل فونز شامل ہیں ،برآمد کئے۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل اور موبائلز فونز چوری کی وارداتوں کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔