۷عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے صحت کی سہولیات پہ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا: حاجی میر زابد علی ریکی

ہسپتال کو سولر پینل پر منتقل کرکے ہسپتال سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے ، آئی سی یو وارڈز افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 27 اپریل 2025 21:40

بسیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کا سول ہسپتال بسیمہ کا دورہِ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور ہسپتال کے زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ عیسی زئی نے ایم پی اے کو ہسپتال کو سولر پینل پر منتقل کرکے ہسپتال سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، پانی کی قلت ، ادویات کی کوٹہ کو بڑھانا سمیت دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا بعد ازاں ایم پی اے واشک نے سول ہسپتال بسیمہ کے نئے آئی سی یو وارڈ اور بلڈنگ کا افتتاح کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے صحت کی سہولیات پہ کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ہسپتال کو سولر انرجی پینلز نصب کرکے بجلی کے مسئلے کو حل کریں گے اور ہسپتال کے چار دیواری کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کو جلد از جلد حل کریں گے انہوں نے ٹھیکہ داروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے زیر تعمیر عمارتوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں جمعیت علمائے اسلام کے تحصیلی جنرل سکریٹری حافظ داد رحیم ، میر حاجی غلام حیدر عیسی زئی، ایڈوکیٹ نجیب عیسی زئی ،ماسٹر علی احمد عیسی زئی ،میر مقبول عیسی زئی ، اسماعیل عاصم ، حافظ اسحاق ، حافظ شفیق اسحاقی ،ماسٹر عزیز ، ماسٹر یاسین ، عبدالہادی عیسی زئی اور دیگر انکے ہمراہ تھے