صدر مملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

صدر مملکت آصف زرداری کی عوامی فلاح و بہبود کیلئے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 27 اپریل 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو بلاول ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایوانِ صدر پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔صدر مملکت نے سندھ کی ترقی و خوشحالی، عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔