توشہ خانہ ٹو کیس کی (آج)اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

اتوار 27 اپریل 2025 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)نی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی (آج)پیرکو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چوہدری کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔