۱ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے آج ضلع سوراب کے مختلف علاقوں، بشمول جیوا، مولی اور گدر، کا تفصیلی دورہ کیا

ة مقصد علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور عوامی مسائل کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا

اتوار 27 اپریل 2025 22:30

[ سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب نصیر نے آج ضلع سوراب کے مختلف علاقوں، بشمول جیوا، مولی اور گدر، کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور عوامی مسائل کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر قائم لیویز فورس کی چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے اہلکاروں کی حاضری، چوکس رویہ اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ علاقے میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے لیویز فورس کے جوانوں کو تاکید کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب نے مقامی معتبرین، عمائدین اور نمائندہ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، سیکیورٹی سے متعلق امور اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معتبرین نے حکومتی توجہ اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر سوراب، حبیب نصیر نے مقامی عوام کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور انتظامیہ کا باہمی تعاون ہی دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کریں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ علاقائی ترقی اور شہریوں کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں خلوصِ نیت سے انجام دیتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :