شیخوپورہ،رکشہ اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

اتوار 27 اپریل 2025 23:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) شیخوپورہ میں سادھوکی روڈ پر بیگ پور کے قریب رکشہ اور ٹرالر کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے نعش پولیس کی تحویل میں دیدی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی 40سالہ شخص کا نام افضال بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :